Apr ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران ایشین نیشن کپ کا چمپیئن ، صدر مملکت نے دی مبارکباد

ایران کی قومی فٹسال ٹیم تھائی لینڈ کے فائنل میں فتح حاصل کرکے تیرہویں مرتبہ ایشیائی فٹسال چیمپئن بن گئی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹسال ٹیم ایشین نیشن فٹسال کپ کے فائنل میں میزبان ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اتری اور تیرہویں مرتبہ سال 2024 میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر ایشین نیشن فٹسال کپ کا چیمپیئن بننے میں کامیاب ہوگئی۔

اس اہم کامیابی پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایرانی ٹیم اور ایرانی عوام کو مبارکباد دی۔

میزبان تھائی لینڈ کی ٹیم اس شکست کے بعد چیمپیئن شپ حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہو گئی اور وہ دوسرے نمبر پر آگئی۔

ٹیگس