May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا  او آئی سی کے اجلاس سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے او آئی سی کے اجلاس سے خطاب میں صہیونی حکومت کا سفارتی، سیاسی اور اقتصادی بائیکاٹ کئے جانے پر زور دیا ہے-

سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے خطاب میں غرب اردن اور قدس شریف میں صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ میں نسل کشی روکنے میں غاصب حکومت کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی روابط منقطع کئے جانے نیز اس کے خلاف عملی طور پر تجارتی اور اسلحہ جاتی پابندیاں عائد کئے جانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لئے اسلامی ملکوں کے اتحاد و یک جہتی کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جنگ غزہ کے حوالے سےمسلم ملکوں کا طرزعمل اور رویّہ تاریخ میں درج ہوگا کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان ممالک صیہونی حکومت کے وحشیانہ جنگی جرائم، فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی کو روکنے نیز غزہ میں انسان دوستانہ امداد رسانی کے لئے زیادہ سے زیادہ اتحاد و یک جہتی کا مظاہرہ کریں ۔

 

ٹیگس