May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر 19 بیچ والی بال ٹیم ایشین چیمپئن

ایران کی انڈر نائنٹین بیچ والی بال ٹیم نے دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیت لی۔

سحر نیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈر نائنٹین گیٹیگری میں بیچ والی بال ایشیئن چمپئن شپ کے مقابلے گزشتہ ہفتے بدھ کے روز تھائی لینڈ میں شروع ہوئے تھے جس میں ایشیا کی بتیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ اس چیمپیئن شپ کو ایران اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا اور اس طرح ایران دوسری مرتبہ ان ایشیائی مقابلوں کا چیمپیئن قرار پایا۔

اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایران کا مقابلہ لبنان کی ٹیم سے ہوا جس میں ایران کی ٹیم نے اپنے حریف کو مسلسل دو سیٹ میں ہرا کر چیمپیئن شپ پر اپنا قبضہ جما لیا۔ ٹورنامنٹ میں ایران کی ٹیم نے سات میچ لگاتار جیتے جس کے بعد وہ فائنل میں پہنچ کر چیمپیئن شپ کی فاتح قرار پائی۔

ٹیگس