ایران کی جونیئر والی بال ٹیم کی عمدہ کارکردگی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i433312-ایران_کی_جونیئر_والی_بال_ٹیم_کی_عمدہ_کارکردگی
ایران کی جونیئر ٹیم ایشین یوتھ والی بال چیمپئن شپ میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 3-0 سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جونیئر والی بال ٹیم کی عمدہ کارکردگی

ایران کی جونیئر ٹیم ایشین یوتھ والی بال چیمپئن شپ میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 3-0 سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔

سحر نیوز/ ایران: اتوار کی شام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اس میچ میں ایرانی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر اس مقابلے کے فائنل میچ میں شرکت سے ایک قدم اور قریب ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ایران کی قومی یوتھ ٹیم ترکمانستان کی ٹیم کو سخت مقابلے میں 3-2 سے شکست دینے میں کامیاب رہی تھی۔

ایران کی یوتھ والی بال ٹیم تیسرے میچ میں کرغیزستان کی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی ۔

پاکستان کی میزبانی میں وسطی ایشیائی ممالک کی دوسری والی بال چیمپئن شپ ہفتے کے روز شروع ہوئی جس میں ایران، ترکمانستان، کرغزستان، سری لنکا اور افغانستان کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔