May ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران ، فلسطین کی حمایت میں مغربی یونیورسٹیوں سے نکالے جانے والے سبھی طلبا کو اسکالر شپ دے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی امام حسین یونیورسٹی نے امریکا، کینیڈا اور یورپی ملکوں کی یونیورسٹیوں سے فلسطین کی حمایت پر نکالے جانے والے سبھی یونیورسٹی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: امام حسین یونیورسٹی کے سربراہ محمد رضا حسنی آہنگر نے امریکا، کینیڈا اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے حریت پسند طلبا اور اساتذہ کے نام ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ اس وقت یونیورسٹی طلبا کی تحریک کے ایک نئے باب کا آغازہوا ہے۔ محمد رضا حسنی آہنگر نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ مغربی یونیورسٹیوں سے نکالے جانے والے سبھی طلبا کو ایران میں اسکالر شپ پر داخلہ دیا جائے گا۔

اس پیغام کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں اور مغربی حکومتوں کی جانب سے اس ظالم حکومت کی حمایت کے خلاف امریکا، کینیڈا اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے طلبا، اساتذہ اور ملازمین کی تحریکیں اس بحران سے نکلنے میں بہت موثر واقع ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکہ ، کینیڈا اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت کرنے والے طلبہ کو تعلیم سے محروم اور یونیورسٹیوں سے بے دخل کیا جارہا ہے۔

ٹیگس