May ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • دنیا کے ایک چوتھائی آبادی باضابطہ طور پر صدر رئیسی کا سوگ منا رہی ہے

ایران کے علاوہ جہاں 5 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، برصغیر ہندوستان پاکستان سے لے کر شام، لبنان، ترکیہ اور عراق نے بھی عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: کسی بھی ملک کے سیاسی عہدیدار کے انتقال پر حکومتوں کی جانب سے تعزیت اور اظہار ہمدردی پوری دنیا میں ایک عام سی بات ہے۔ عام سوگ کا اعلان، جو ہمدردی کے اظہار کا اعلیٰ ترین درجہ ہے، صرف اس ملک میں ہوتا ہے جس ملک کے سیاسی عہدیدار کا انتقال ہوا ہو۔
ایران کے علاوہ جہاں 5 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، برصغیر ہندوستان پاکستان سے لے کر شام، لبنان، ترکیہ اور عراق نے بھی عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جن 6 ممالک میں عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ان کی آبادی مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ہے۔ یہ آبادی دنیا کی کل آبادی کے 23% یعنی ایک چوتھائی کے برابر ہے۔

ٹیگس