شہید سید ابراہیم رئیسی کو جمعرات کے دن روضۃ الرضا میں سپرد خاک کردیا جائے گا
May ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
آخری رسومات من جملہ جلوس جنازہ اور تدفین کے لئے مشہد شہر کی انتظامیہ نے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ مقدس سرزمین، امام علی رض (ع) کے خادم کو اپنے آغوش میں لینے والی ہے۔
سحرنیوز/ایران: شہید رئيسی کے جسد خاکی کو جمعرات کے دن فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید سید ابراہیم رئیسی کی تشییع اور تدفین میں شرکت کے لئے ایران کے ہر شہر و قصبے سے لوگ مشہد الرضا پہنچنے والے ہیں، اسی لئے مشہد شہر کی انتظامیہ اور پولیس فورس کی جانب سے شہر بھر میں مختلف سہولتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بلدیہ نے اعلان کیا ہے تمام تر شہری، ثقافتی اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کی گئی ہیں تا کہ خادم الرضا (ع) شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنے کے لئے مشہد پہنچنے والے شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔