حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی والدہ کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
May ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
سحرنیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مطابق آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ مرحومہ کی عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ مرد مقاومت سید حسن نصر اللہ اسی پاکیزہ آغوش سےپروان چڑھے، ان پر خدا کی رحمت و مغفرت نازل ہو اور آپ پر اور محاذ استقامت کےعظیم مجاہدین پر خدا کا درود و سلام ہو۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی والدہ، سنیچر کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں-