Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیر خارجہ علی باقری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر فلسطین کی صورت حال اور ایرانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے عبوری وزیر خارجہ نے غزہ بالخصوص رفح میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے رفح میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ ترین جرائم اور المناک ترین واقعات کا مشاہدہ کیا جن میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی عوام شہید ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج غزہ خاص طور پر رفح کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سبھی مسلمانوں کا دینی اور اسلامی فریضہ ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اس سال کے حج میں ایرانی عازمین کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی عازمین حج کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے بھی غزہ خصوصا رفح میں المناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت جرائم کے ارتکاب میں کسی حد کی قائل نہیں ہے۔

ٹیگس