Jun ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی اداروں کو دکھایا آئینہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی 55 فیصد عمارتیں بین الاقوامی اداروں کی بےحسی کی وجہ سے تباہ ہوئیں ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں 55 فیصد عمارتیں بین الاقوامی تنظیموں اور ملکوں کی بےحسی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا مکمل تباہ ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ بین الاقوامی اداروں اور ملکوں کی بےحسی کےنتیجے میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دیوانہ وار قتل عام، تباہی اور نہ رکنے والا ظلم جاری ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں تقریباً %55 عمارتیں  ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا مکمل تباہ ہوچکی ہیں۔

ٹیگس