Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اس جاری شمسی سال کے دوران کئی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    ایران اس جاری شمسی سال کے دوران کئی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

ایران اس جاری شمسی سال کے دوران کئی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی خلائی تنظیم کے سربراہ نے تہران کی جانب سے جاری شمسی سال میں متعدد سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے فیصلے کی اطلاع دی ہے۔

ایران کی خلائی تنظیم کے سربراہ حسن سالاریہ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اس سال سیٹلائٹ لانچ کرنے کے کئی منصوبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے 13ویں حکومت کی قیادت میں اپنے شہداء کے عزم اور ارادے سے اہم خلائی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایران کی خلائی تنظیم کے سربراہ حسن سالاریہ نے اس حوالے سے کہا کہ ایران نے گزشتہ 3 برسوں میں 12 سیٹلائٹس لانچ کیے ہیں جن میں 10 ملکی لانچز اور 2 بین الاقوامی لانچز شامل تھے۔

ایران کی خلائی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران 13ویں حکومت کے خاتمے یا صدارتی انتخابات سے قبل دو خلائی تجربات انجام دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا لانچ ایک ریسرچ سیٹلائٹ کا نمونہ لے کر جائے گا اور دوسرا لانچ ایک مداری منتقلی بلاک لے کر جائے گا اور اسی لانچ میں ہی اس کا مداری جائزہ بھی لیا جائے گا۔

دنیا میں خلائی ٹکنالوجی سے مالامال ممالک میں ایران سمیت 6 ممالک اب تک جانداروں کو خلا میں بھیجنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ سیٹلائٹ کیریئرز کے شعبے میں دنیا کے صرف 12 ممالک کے پاس ہی سیٹلائٹ کیریئرز کو ڈیزائن کرنے، بنانے اور لانچ کرنے کی ٹکنالوجی اور صلاحیت ہے۔

یہ ٹکنالوجیز رکھنے والے  12 ممالک میں سے ایک ایران بھی ہے۔

ٹیگس