امریکہ کے حملے میں عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے ایک فوجی کی شہادت
Jun ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
عراق کی سید الشہداء بریگیڈز نے ہفتے کی صبح عراق اور شام کے سرحدی علاقے ميں امریکی حملے میں اپنے ایک فوجی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین نیٹ ورک کے مطابق سید الشہداء بریگیڈز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ "عبداللہ الصافی" عراق اور شام کی سرحد پر، قدس کی راہ میں امریکی حملے میں شہید ہوگئے۔