Jun ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • آج سے شروع ہونے جا رہا ہے ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان سب سے بڑا ٹی وی مناظرہ

آج سترہ جون سے ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹیلی ویژن مناظروں کا آغاز ہوگا ۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے درمیان ہونے والے یہ مناظرے کو قومی ٹیلی ویژن کے چینل نمبر ایک ، سلامت ٹی وی اور جام جم ٹی وی چینل سے براہ راست دکھائے جائيں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان قومی ٹی وی پر ہونے والے مناظروں میں چھے صدارتی امیدوار حصہ لیں گے اور یہ مناظرے سترہ جون ، بیس جون، اکیس جون ، پچیس جون اور چھبیس جون کو انجام پائيں گے۔ صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے شروع کے چار مناظرے آٹھ بجے رات میں شروع ہوں گے اور بارہ بجے رات تک چار گھنٹے جاری رہيں گے اور اس درمیان معمول کے مطابق ہر شب نو بجے آدھے گھنٹے کے لئے ملکی و عالمی خبروں کا بلیٹن بھی نشر کیا جائے گا۔

چھبیس جون کو عید غدیر ہونے کے باعث صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظرے ساڑھے بارہ بجے دن سے چار بجے شام تک نشر کئے جائيں گےاسی طرح تمام صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظروں کے نشر ہونے سے پہلے ایران عزیز کے زیرعنوان ایک پروگرام نشر کیا جائےگا جو چھے بجے شام سے شروع ہوگا اور سات بجے شام تک جاری رہےگا جس میں صدارتی امیدواروں کی انٹری کے مناظر دکھائے جائيں گےاس کے ساتھ ہی صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظروں کو ٹی وی چینل ون اور سلامت ٹی وی سے قوت سماعت سے عاری افراد کے لئے بھی دکھایا جائے گا۔

جام جم ٹی وی چینل بھی ان مناظروں کو براہ راست دکھائے گاصدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظروں کی اینکرینگ کی ذمہ داری مہدی خسروی انجام دیں گےصدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظروں کی لائیو کوریج کا لینک ساترا کے ذریعے ہوم نیٹ ورکس اور نیوز ایجنسیوں کو بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مخصوص قاب یا آئي فریم کے ذریعے ان ٹی وی مناظروں کو لائیو دکھا سکیں۔

ایران کے نويں صدر کے انتخاب کے لئے چودہويں صدارتی انتخابات آٹھائيس جون کو کرائے جائيں گےچودھویں صدارتی انتخابات میں چھے امیدواروں سعید جلیلی ، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی ، محمد باقر قالیباف ، علی رضا زاکانی ، مصطفی پورمحمدی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ٹیگس