Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فن کار \\\
    ایرانی فن کار \\\"مصطفی زمانی\\\" کی عرب دنیا میں بڑھتی مقبولیت

عراقی سیریل "آمرلی" میں "مصطفی زمانی" کی شاندار اداکاری کے بعد اس اداکار نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی "ہادی مقدم دوست" کی فلم "عطر آلود" میں اپنی تازہ اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔

سحر نیوز/ ایران: "عطر آلود" ایک ایسے شخص کے بارے میں ایک رومانوی میلو ڈرامہ ہے جو ایک ایسا پرفیوم بنانا چاہتا ہے جسے دوسروں نے کبھی استعمال ہی نہ کیا ہو۔

یہ فلم دراصل سینما کی دنیا میں "مصطفی زمانی" کی تازہ ترین موجودگی اور زبردست انٹری کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس سے قبل وہ عراقی سیریل "آمرلی" میں شاندار بین الاقوامی کردار ادا کر چکے ہیں۔

سیریل "آمرلی" عراق کے شہر آمرلی کے واقعات کے گرد گھومتا ہے جسے جون 2014 میں دہشت گرد گروہ داعش یا آئی ایس آئی ایس نے گھیر لیا تھا اور اس کے مکینوں کو قحط اور جنگ جیسے سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

احمد مسعود احمد کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ سیریل جس میں مصطفیٰ زمانی اور نریمان الصالحی نے اداکاری کی تھی، توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہا اور عرب زبان سامعین نے سیریل میں ان کی اداکاری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسے اچھا درجہ بندی دی۔

آمرلی نامی سریل نے جو دراصل رمضان المبارک کے لیے ایک خصوصی سیریز تھی، عراق میں ہی گولڈن کریسنٹ ایوارڈ جیتا تھا۔

اس سیریل کے بعد ’’مصطفی زمانی‘‘ کی مقبولیت نہ صرف عراق بلکہ عرب ممالک میں بھی بڑھ گئی۔

عربی زبان میں ڈب کرکے الکوثر چینل پر نشر ہونے والے سیریل "یوسف پیامبر" میں "مصطفی زمانی" کا کردار عربوں میں کافی مقبول ہوا۔

مصطفی زمانی کی مقبولیت کی وجہ سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عرب ممالک کے سینما گھروں اور ٹیلی ویژن میں اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔

ٹیگس