ایران اور بحرین کے مرکزی بینکوں کے مذاکرات
بحرین میں ایران کے منجمد کئے جانے والے زرمبادلہ کے ذخائرآزاد کرانے کے مذاکرات شروع ہوگئے۔
سحرنیوز/ایران: بحرین میں ایران کے سینٹرل بینک اور دیگر بینکوں کے منجمد زرمبادلہ کے ذخائر آزاد کرانے کے لئے ایران اور بحرین کے مرکزی بینکوں کے نائب سربراہوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جو نتیجہ بخش ہونے تک جاری رہیں گےبحرین میں ایران کے مرکزی اور دیگر بینکوں کے منجمد زرمبادلہ کے ذخائر کو آزاد کرانے کے لئے، ریاض میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پچاسویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران اور بحرین دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے نائب سربراہوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے ۔اس رپورٹ کے مطابق ریاض میں یہ مذاکرات، بحرین کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران سے پہلے اتوار کو شروع ہوئے۔
اتوارکے مذاکرات میں ایران اور بحرین دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے نائب سربراہوں نے باہمی احترام اور ٹیکنیکل بنیادوں پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور بحرین دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے نائب سربراہوں نے اس نشست میں موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی راہ حل پیش کرنے میں حائل عوامل کو سمجھنے کی کوشش کی اور اس امید کا اظہار کیاکہ یہ مذاکرات بہت جلد نتجہ بخش ہوں گے اور اچھی خبر نشر ہوگی۔
ایران اور بحرین دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے نائب سربراہوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ کے دورہ تہران میں سیاسی مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے درمیان تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے تکنیکی مذاکرات آئندہ دنوں میں تہران یا منامہ میں دوبارہ شروع ہوں گے اور نتیجہ حاصل ہونے تک جاری رہیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی سے گزشتہ چند ماہ قبل پاس ہونے والے فیصلے کے مطابق متعلقہ بین الاقوامی مراکز میں قانونی چارہ جوئی کی اقدامات کی تیاری بھی مکمل ہے لیکن دونوں فریقوں کو امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے جلد سے جلد مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوجائے گا۔