Jun ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کی کئی اہم موضوع پر ٹیلی فونی گفتگو

سعودی عرب وزیر خارجہ اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ایک دوسرے سے فون پر بات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بروز جمعہ اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ریاض سے شائع ہونے والے بیان کے مطابق، باقری اور بن فرحان نے "دوطرفہ تعلقات، خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ اہمیت کے معاملات" پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخارجی جو ایشیائی تعاون مذاکرات (ACD) اجلاس میں شرکت کے لیے ایران آئے تھے، انھوں نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

 

ٹیگس