ایران میں اعلیٰ تعلیم کی سترہ سو ستاون سالہ روایت کی یادگاری تقریب
ایران میں اعلیٰ تعلیم کی سترہ سو ستاون سالہ روایت کی یادگاری تقریب تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ دسیوں ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
سحرنیوز/ایران: منگل کے روز ہونے والی اس تقریب سے ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر، وزیر تعلیم اور تہران یونیورسٹی کے چانسلر نے خطاب کیا۔تقریب میں تین ہزار سے زائد طلبا شریک تھے جن میں سے پانچ سو گریجوئیٹ ایرانی و غیر ایرانی طلبا نے اپنے خصوصی لباس اور پرچم کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے انعقاد کا مقصد ایران میں اعلیٰ تعلیم کی تقریبا اٹھارہ صدی پر محیط قدیمی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی اور ماضی میں علم و دانش کے شعبے ایرانی دانشوروں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر تہران یونیورسٹی کے قیام کے نوے سال مکمل ہونے کا بھی جشن منایا گیا جس میں ایران کے مختلف شہروں کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبا بھی شریک تھے۔ اس تقریب میں بعض غیر ملکی یونیورسٹیوں کے سربراہوں اور پروفیسروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔