ایران، شہید رئيسی کی پہل کی وجہ سے شنگھائی تنظیم کے فیصلوں میں شریک، باقری
Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شہید رئیسی حکومت کے اقدام کی بدولت ایران شنگھائی تعاون تنظیم کے فیصلوں میں شریک ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سوشل میڈیا پرلکھا: اگر کل تک ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے صرف "کولیگ" تھے، تو اب، شہید رئیسی کی حکومت کی بدولت، اس بین الاقوامی سیاسی و سیکوریٹی تنظیم کے فیصلہ کرنے والے عناصر میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا : ایران میں صدارتی انتخابات کے موقع پر قزاقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چوبیسویں سربراہی اجلاس میں قائم مقام صدر محمد مخبر کی موجودگی اس حقیقت پر زور ہے کہ اس تنظیم میں سرگرم تعاون اپنے رول کو زيادہ موثر بنانے کے لئے ایران کا انتخاب ہے۔