Jul ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran

ایران کے الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے ووٹنگ آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے اور رہبرانقلاب اسلامی نے ووٹنگ کے ابتدائی لحمات میں ہی اپنا ووٹ ڈالا۔

سحرنیوز/ایران: رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر عوام کے نام اپنے پیغام میں فرمایاکہ الحمد للہ آج کا اچھا دن ہے، لوگوں کے ووٹ ڈالنے کا دن ہے ایک اہم سیاسی عمل میں عوام کی شرکت کا دن ہے اور لوگ آج ووٹ ڈال رہے ہيں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم نے سنا ہے کہ اس دور کی ووٹنگ میں عوام کا جوش و خروش پہلے سے زیادہ ہے اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا اور اگر ایسا ہے تو خوشی کی بات ہے۔ آپ نے فرمایا کہ لوگ ووٹ دیں اور بہترین کو انتخاب کریں اصولی طور پر عوام کو اس دور میں اور زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور انشاء اللہ کل تک ملک کو ایک نیا صدر مل جائےگا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ ہم ایرانی قوم کی ترقی و سربلندی اور ملک کی خوشحالی اور پیشرفت کی دعا کرتے ہیں۔

ٹیگس