Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • محمدباقر قالیباف کی نومنتخب صدر سے ملاقات

ایران کے صدارتی انتخابات کے حریف محمد باقر قالیباف نے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں انہیں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سحرنیوز/ایران: گزشتہ جمعے کے روز ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی جس میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور بطور صدر منتخب ہوئے۔ انتخابات میں نو منتخب صدر کے حریف رہ چکے ایرانی پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
نہایت خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں جہاں نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے محمد باقر قالیباف کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ ملاقات کے لئے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا وہیں پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کی پیشرفت و ترقی کی راہ میں مسعود پزشکیان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگس