ایران اور روس کا مشترکہ دشمن
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان سارے معاملات اور سودے، ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں انجام پا رہے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رشا ٹوڈے ٹی وی سے گفتگو میں تہران اور ماسکو کے گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس اپنے دو طرفہ معاملات امریکہ کی یکطرفہ پسندی کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ڈالر میں انجام نہیں دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور روس، مشترکہ دشمن رکھتے ہیں اور دونوں ممالک اپنے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دراز مدت سمجھوتوں کے دائرے میں مختلف شعبوں منجملہ سماجی، ثقافتی، سیاسی، سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسی طرح دو طرفہ تعاون کی توسیع کے لئے برکس تنظیم کو ایران اور روس دونوں ملکوں کے لئے بہترین موقع قرار دیا۔
واضح رہے کہ برکس پارلیمانی فورم کا دسواں اجلاس روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں برکس کے پارلیمانی سربراہوں کی شرکت سے جمعرات کو منعقد ہوا۔