Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے معلوم ہوا کہ صیہونی حکومت کسی بھی اصول کی پابند نہیں ہے، آستان قدس رضوی کے متولی

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کے دن اپنی شیطانی فطرت کو سب پر عیاں کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کو بزدلانہ طریقے سے شہید کر دیا، غاصب صیہونی حکومت نے اپنے اس گھٹیا، گھناؤنے اور بزدلانہ اقدام سے یہ واضح کر دیا کہ وہ کسی بھی اصول کی پابند نہیں ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم’’ الَّذِینَ آمَنُوا وَ هاجَرُوا وَ جاهَدُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ بِأَمْوالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَاللَّهِ وَ أُولئِکَ هُمُ الْفائِزُونَ‘‘
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے بہادر رہنما اسماعیل عبدالسلام ہنیہ کی شہادت نے پورے عالم اسلام اور مزاحمتی تحریک سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے تمام با ضمیر اور حریّت پسندوں کو سوگوار کر دیا ہے۔
شہید ہنیہ جیسے مجاہدوں کےلئے شہادت ان کی دلی تمنا اور اعزاز ہے، لیکن غاصب صیہونی حکومت نے کئی دہائیوں سے قتل و غارت گری کو شروع کر رکھا ہے اور گزشتہ 300 دنوں سے غزہ میں اپنے جرائم کو جاری رکھتے ہوئے 40 ہزار بےگناہ فلسطینیوں کو قتل کرنے کے بعد جن میں آدھے سے زیادہ معصوم بچے اور خواتین ہیں، ایک بار پھر بدھ کی صبح بزدلانہ اقدام سے اپنی شیطانی فطرت اور بد کرداری کو سب پر عیاں کر دیا ہے اور یہ واضح کردیا کہ صیہونی حکومت کسی بھی اصول کی پابند نہیں ہے۔
میں ثامن الحجج حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ کے جوار میں اس وحشیانہ اورگھنونے جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہیدِ قدس کی شہادت کو فلسطین کی مزاحمتی اوربہادر قوم اور راہِ خدا کے تمام مجاہدوں سمیت شہید ہنیہ کے شہید پرورخاندان کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے غاصب صیہونی حکومت کی نابودی کے لئے جوکہ شرّ مطلق ہے دعا گو ہوں۔

ٹیگس