Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران، غاصب صیہونی حکومت کو سزا دینے کے اپنے قانونی حق کا استعمال کرے گا

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں تہران میں حماس کے سربراہ کی شہادت سمیت مختلف موضوعات پر تبالہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق اس گفتگو میں ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے کہا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا صیہونی حکومت کا دہشت گردانہ اقدام، اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی تو ہے ساتھ ہی علاقائی اور عالمی امن و امان کے لئے خطرات کا باعث بھی بنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران یقینی طور پر جرائم پیشہ صیہونی حکومت کو سزا دینے کے اپنے قانونی حق کا استعمال کرے گا۔
قائم مقام وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی طرف اشارہ کیا اور شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کو روکنے میں بعض یورپی ممالک کی طرف سے امریکہ کے ساتھ تعاون کی مذمت کی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے بھی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے دفاع کے اسلامی جمہوریہ ایران کے جائز حق پر زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے کشیدگی میں اضافے اور ایک مکمل جنگ کے خدشے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹیگس