Aug ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی سرحد پر زائرین اربعین کے استقبال کی تیاری مکمل

سیستان و بلوچستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے ریمدان بارڈر کراسنگ پر پاکستان سے آنے والے اربعین حسینی کے زائرین کی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنے والوں کا اجر امام کی زیارت کو جانے والوں سے کم نہیں ہوگا

سحرنیوز/ایران:آیت اللہ محامی نے ریمدان سرحد کی اربعین کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرحد کی موجودہ صورت حال گزشتہ برسوں سے بہت مختلف ہو گئی ہے لیکن ثقافتی امور کے شعبے میں اب بھی مزید کوششوں کی ضرورت ہے- انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس بنیادی ڈھانچے کی تیاری میں بہت زیادہ لاگت آئی ہے اور زائرین ان خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ فراہم کردہ بنیادی ڈھانچہ نہ صرف اربعین کے زائرین کے لیے ہے، بلکہ پورے سال کے دوران صوبے کے لوگوں کے لیے بھی قابل استفادہ ہے- جنوبی صوبے کے ہائی ویز اور روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل شہرام مبارکی نے ریمدان کے سرحدی ٹرمینل پر پاکستان سے آنے والے حسینی زائرین کے لیے خدمات رسانی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے جانے والے پاکستان کے زائرین کی ریمدان کی سرحد سے ملک کی مغربی سرحدوں تک منتقلی کے لئے ڈھائی سو گاڑیاں آمدورفت انجام دے رہی ہیں-

 

ٹیگس