صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، کنعانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکا کی حمایت سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے
سحرنیوز/ایران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ایک نسل پرست دہشت گرد حکومت ہے جو مغرب، خاص طور پر امریکی حکومت کی مکمل حمایت کے ساتھ کئی دہائیوں سے فلسطینی عوام کے بنیادی، فطری اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں مصروف ہے۔ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ دس ماہ میں غزہ پٹی میں تقریباً پندرہ ہزار بچوں سمیت چالیس ہزار بے گناہ فلسطینیوں اور شہریوں کا قتل عام اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو زخمی کیاہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ان کھلے وحشیانہ جرائم اور دہشت گردی کے باوجود امریکی حکام بے شرمی کے ساتھ فلسطینیوں اور ان کے مزاحمتی گروہوں کو دہشت گرد کہتے ہیں اور دہشت گرد اسرائیلی حکومت کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔