Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • جنگ بندی مذاکرات کا ہنیہ کے قتل پر ایران کے ردعمل سے کوئی تعلق نہیں، ایران کی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شہید ہنیہ کے قتل پر ایران کا ردعمل اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دو الگ الگ معاملات ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے سب سے مضبوط اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی حامی تھے اور ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کے سلسلے میں کہا کہ فوری جنگ بندی کی ضرورت سے کسی کو انکار نہیں لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ امریکی دباؤ کے شکار عالمی اداروں اور خاص طور سے سلامتی کونسل کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے غزہ میں صیہونی جرائم اور مظالم کا سلسہ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی گیند واشنگٹن اور تل ابیب کی کورٹ میں ہے اور اس بارے میں آخری فیصلہ فلسطینی عوام کا ہے۔
ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ جنگ بندی مذاکرات کا ہنیہ کے قتل پر ایران کے ردعمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے لبنان کے بارے میں بھی واضح کیا کہ ایران علاقائی امن و امان کے تحفظ کے معاملے میں ذرہ برابر بھی تذبذب نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت کو تمام علاقائی ملکوں کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ لبنان کی قوم اور فوج نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ صیہونی حکومت کی مہم جوئی کے سامنے ڈٹ جانے والے ہیں اور کسی بھی طرح کی نئی جارحیت کے سامنے وہ ڈٹ جائیں گے۔

ٹیگس