Aug ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت بہتر

پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں چند دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال سے چھٹی مل گئی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبہ یزد کے ڈیساسٹر مینیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے تفت کے اسپتال پہنچ کر بس حادثے ميں زخمی ہونے والے پاکستان کے زائرین اربعین کی عیادت کی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس حادثے ميں زخمی ہونے والوں میں سے دو تین لوگ آئی سی یو میں ہیں لیکن ان کی حالت بھی ٹھیک ہو رہی ہے۔
یزد کے ڈیساسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ لوگ بالکل ٹھیک ہوکے اسپتال سے چھٹی پاچکے ہیں اور چند افراد آئندہ چند گھنٹوں ميں اسپتال سے رخصت ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کی حالت ٹھیک ہوچکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے زائرین اربعین کی ایک بس یزد کے دہشیر علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں اٹھائیس زائرین جاں بحق اور تیئس زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال ميں داخل کرادیا گیا تھا۔

ٹیگس