دفاعی پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہےگا، ایران کے وزیر دفاع
ایران کے نو منتخب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دفاعی پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت اور ایکٹیو ڈیٹیرینس کے ساتھ جاری رہے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے نو منتخب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے اپنے عہدے کا چارج سنھبالنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں دفاعی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل امیر آشتیانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی کےلیے کوششیں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
موجودہ خطرات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترجیجی شعبوں میں ہم کام کی رفتار مزید تیز کریں گے۔ بریگيڈیئر جنرل نصیرزادہ نے دفاعی صنعت میں خود اعتمادی، خود انحصاری اور انقلابی جذبے جیسے تصورات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صنعت پورے ملک کی صنعتوں کے لیے نمونہ بن سکتی ہے۔ ایران کے وزیر دفاع مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے جدیدترین ٹیکنالوجیوں سے بھی کام لیا جائے گا۔