Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • آج ایٹمی ترک اسلحہ کی ضرورت ہر دور سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے: ایران

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس دور میں ہمیشہ سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایٹمی تحربات پر پابندی کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ یہ تجربہ انسانی زندگی کے لئے کتنا تباہ کن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکہ دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی مہم کو پیچھے دھکیلتا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے اپنے اس پیغام میں زور دے کر کہا ہے کہ آج کے دور میں ایٹمی ترک اسلحہ کی ضرورت ہر دور سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

ٹیگس