Sep ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • پیرس پیراولمپکس؛ ایرانی کھلاڑی کی شاندار کارکردگی، ایران کےلئے ایک اور سونے کا تمغہ

ایرانی اتھیلیٹ سعید افروز نے پیرس پیرالمپک 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

سحرنیوز/ایران: پیرس پیرالمپک 2024 میں ایرانی اتھیلیٹ سعید افروز نے جیولین تھرو کی کلاس ایف 34 فور میں عراق، چین، مراکش، اور برازیل کے ایک ایک اور کولمبیا کے دوکھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ پیرس پیرا لمپک 2024 میں جیولین تھرو کے اس مقابلے میں دنیا کے سات کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ایران کے سعید افروز نے چوتھے اتھیلیٹ کی حیثیت سے جیولین تھرو اور پہلے تین تھرو میں اپنے ہی تین عالمی اور پیرا لمپک ریکارڈ توڑ دیئے۔
سعید افروز نے چوتھے تھرو میں انتالیس اعشاریہ آٹھ سات میٹر اور چھٹے میں تھرو میں چالیس اعشاریہ آٹھ چھے میٹر کی دوری پر نیزہ پھینکا۔ان کے پانچویں تھرو میں غلطی کا اعلان کیا گیا۔ لیکن مقابلوں کے اختتام  پر اکتالیس اعشاریہ ایک چھے کے ریکارڈ تھرو کے ساتھ ان کو پہلے نمبر پر اور انہیں سونے کے تمغے کا حقدار قرار دیا گیا۔
ایران کے سعید افروز کے بعد اس مقابلے میں شریک کولمبیا کے دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک نے انتالیس اعشاریہ صفر چار میٹر کے تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن اور چاندی کا تمغہ اور دوسرے کھلاڑی نے سینتس اعشاریہ ایک سات میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جیولین تھرو میں افروز سعید کے سونے کے تمغے کے بعد، پیرس پیرا لمپک 2024 میں ایران کے سونے کی تغموں کی تعداد تین ہوگئی ۔

ٹیگس