پڑوسی ممالک کی ارضی سالمیت پر زور، ایران کے وزیرخارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i436759-پڑوسی_ممالک_کی_ارضی_سالمیت_پر_زور_ایران_کے_وزیرخارجہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پڑوسیوں کی ارضی سالمیت کو تہران کی ریڈ لائن بتاتے ہوئے سرحدوں میں کسی بھی قسم کی دوبارہ حد بندی کو مسترد کردیا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۶:۱۳ Asia/Tehran
  • پڑوسی ممالک کی ارضی سالمیت پر زور، ایران کے وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پڑوسیوں کی ارضی سالمیت کو تہران کی ریڈ لائن بتاتے ہوئے سرحدوں میں کسی بھی قسم کی دوبارہ حد بندی کو مسترد کردیا۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ ایران نے علاقے میں ثبات و استحکام کو ایران کی قومی سلامتی کا ستون قرار دیا ہے۔ سید عباس عرا‍قچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ علاقے میں امن وآشتی اور ثبات و استحکام صرف ہماری ترجیح ہی نہیں ہے بلکہ ہماری قومی سلامتی کا ستون بھی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہماری سرحدوں کے اطرف میں کسی بھی قسم کی جیوپولیٹیکل تبدیلی، پڑوسیوں کی ارضی سالمیت اور دوبارہ سرحد بندی ایران کی ریڈ لائن ہے۔
وزیر خارجہ ایران نے واضح کیا کہ ہمارے پڑوسیوں کی ارضی سالمیت کے لئے ہر قسم کا خطرہ یا دوبارہ سرحد بندی چاہے وہ شمال میں ہو، یا جنوب میں، مشرق میں ہو یا مغرب میں، ہمارے لئے ہرگز قابل قبول نہیں ہے اور یہ ایران کی ریڈ لائن شمار ہوتی ہے۔