Sep ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • پیرس پیرالمپکس میں ایران کی کامیابیوں کا سفر جاری، ایران کےلئے مزید 3 سونے کے تمغے

پیرالمپکس دو ہزار چوبیس کے نویں دن بھی ایران کی کامیابیوں کا سفر جاری رہا اور ایرانی کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے مزید تین سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری پیرالمپکس کے نویں دن ایران کی سٹنگ والیبال ٹیم، ویٹ لفٹنگ اور ویٹ تھرو کے شعبے میں مزید تین سونے کے تمغے حاصل کئے اور اس طرح ایران کی تیم کو اب تک حاصل ہونے والے کل تمغوں کی تعداد بائیس ہو گئی ہے جن میں چھے سونے کے، دس چاندی کے اور چھے کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ ایران کی سٹنگ والیبال ٹیم نے فائنل میں اپنے حریف بوسنیا کو تین ایک سے شکست دے کر طلائی تمغے پر قبضہ جمانے کے ساتھ ساتھ پیرالمپکس میں آٹھویں بار چیمپیئن شپ کو اپنے نام کیا۔
ویٹ لفٹنگ میں بھی ایران کے کھلاڑی روح اللہ رستمی نے 80 کلوگرام کی کیٹیگری میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کے تمغے کو اپنے نام کیا۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں دو سو تیس کلوگرام، دوسرے مرحلے میں دو سو چونتیس کلوگرام اور پھر تیسرے اور آخری مرحلے میں دو سو بیالیس کلوگرام وزن اٹھا کر اپنی کیٹیگری میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ویٹ تھرو کے میدان میں ایران کے کھلاڑی یاسین خسروی نے اپنے کل چھے مراحل میں سے چار میں عالمی ریکارڈ کو جابجا کیا اور آخرکار پندرہ اعشاریہ نو چھے میٹر کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس بڑی کامیابیاں پر صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان نے ٹیم کے اراکین اور ان کے کوچز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹیگس