اقوام متحدہ میرجاوہ حملے کی مذمت کرے؛ ایران کا مطالبہ
Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
ایران نے اقوام متحدہ سے میرجاوہ کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ اور داعش خراسان سے وابستہ دہشت گرد گروہ جیش العدل کے مسلسل دہشت گردانہ اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس نفرت انگیز دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرے اور دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کا مقابلہ کرنے کے اپنے وعدے کے تحت اور سولہ دسمبر دو ہزار تئیس کے پریس بیان کے مطابق ضروری اقدام انجام دے۔