Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • طالبان کے نمائندے کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر معذرت

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں طالبان کے نمائندے نے بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی ہے۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق تہران میں طالبان کے نمائندے نے کہا کہ میرا ارادہ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ترانے کی بے حرمتی کرنے کا نہیں تھا اور اگر میرے عمل سے ایرانی عوام کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا اسلامی جمہوریہ ایران کے ترانے کی بے حرمتی کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ وہ اپنے رسم و رواج کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں منعقدہ اڑتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں ایرانی قومی ترانہ بجانے کے موقع طالبان کے نمائندے کھڑے نہیں ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان کے شہر پشاور میں بھی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر افغان قونصل جنرل بھی پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے جس پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کیا تھا اور اسے سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی۔

ٹیگس