چینی سفیر اور ایرانی نائب وزیر خارجہ کی اہم ملاقات
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
تہران میں متعین چین کے سفیر نے ایران کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات مرکز کے سربراہ سعید خطیب زادے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: خطیب زادے کا کہنا تھا کہ ایرانی اور چینی تھنک ٹینکس کا تیسرا فورم آج منعقد ہو رہا ہے۔ کوشش کی گئی کہ ایوان صدر، پارلیمنٹ اور چین کے ساتھ مشترکہ سرگرمیاں انجام دینے والے ادارے بھی اس فورم میں شریک ہوں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس میٹنگ میں چین کی اہم شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران اور چین کے عہدیداروں کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔