Sep ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ووشو ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ: ایرانی خاتون کھلاڑی کی شاندار کارکردگی

ووشو ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ مقابلوں میں ایرانی خاتون کھلاڑی ثنا پناہی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نویں ووشو ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ مقابلے برونئی میں آج سے باضابطہ طور پر شروع ہوگئے اور پہلے ہی روز ایرانی کھلاڑی ثنا پناہی نے اپنی حریفوں کو شکست دیتے ہوئے بہترین پوائنٹ لے کر دوسرا مقام اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ووشو ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ مقابلوں میں دنیا کے پچاس ملکوں کے آٹھ سو کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔

ٹیگس