Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • روس: امید ہے ایران کے حملے سے اسرائيل کی آنکھ کھل جائے گی

روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائيل نے بہت سی ریڈ لائنیں پار کر لی ہیں۔

 سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان کے ساتھ ملاقات میں شام کے امور  میں  روسی صدر کے خصوصی نمائندے لاورینت یوف نے خطے کی صورت حال کے بارے میں روس کے موقف پر رپورٹ پیش کی اور تازہ ترین صورتحال خاص طور پر غزہ اور لبنان میں ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

پوتین کے خصوصی نمائندے نے مزید  کہا کہ اسرائیل نے بہت سی  ریڈ لائنیں عبور کر لی ہیں۔

انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کے  شہید  سیکرٹری جنرل اور تہران میں  شہید اسماعیل  ہنیہ  کو قتل کرنے کے اسرائیل کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل اسرائیل کے لیے آنکھ کھولنے والا اقدام ہوگا۔

 

ٹیگس