Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران: ایئرلائنز کی تمام سرگرمیاں بحال

آج صبح 5 بجے سے ایرانی ایئر لائنز کی تمام سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یازرلو کا کہنا ہے کہ سازگار اور محفوظ پرواز کی صورتحال کو یقینی بنانے اور محدویت کو ختم کرنے کے بعد، ایئر لائنز کو آج صبح پانچ بجے کے بعد فلائٹ آپریشن کرنے کی اجازت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسافر متعلقہ ایئر لائن سے اپنے فلائٹ شیڈول کی پیروی بھی کر سکتے ہیں اور ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے سفر کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایئر لائن کمپنیاں منسوخ شدہ پروازوں کے ٹکٹ کی قیمت بھی مسافروں کو واپس کر دیں گی۔ یازرلو نے اشارہ کیا کہ اگر ضروری ہوا تو سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ایئر لائنز اور مسافروں کو ضروری معلومات اور خبروں سے آگاہ کرے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یکم اکتوبر 2024 کو اعلان کیا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور سردار عباس نیلفروشان کی شہادت کا انتقام لیتے ہوئے، مقبوضہ علاقوں کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بنا پر، پروازوں کی حفاظت اور خطے کے حالات کو برقرار رکھنے کے لیے، ملک بھر میں تمام پروازیں جمعرات 3 اکتوبر کی صبح پانچ بجے تک منسوخ کر دی گئیں۔

ٹیگس