ایران: جیش الظلم کے 3 دہشتگرد ہلاک، بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبےسیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دہشتگرد گروہ جیش الظلم کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی کے جوانوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا اور سیستان و بلوچستان کے جنوب میں واقع دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا، ہونے والی کارروائی میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے تین اہلکار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور ممنوعہ آلات برآمد ہوئے۔
سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ صوبے کا امن برقرار رکھنے کے لئے شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔