Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ہم ہر طرح کی صورتحال کےلئے تیار ہیں، ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر

ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی صورتحال کا سامنے کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں

سحرنیوز/ایران: ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے طوفان الاقصی آپریشن کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس قوت کا بھرپور جواب دے گا جو آگ سے کھیلنے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے کئی سال سے خود کو ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار کر رکھا ہے۔
ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ اگر کسی بھی مسلمان ملک پر حملہ ہو جائے یا کوئی ملک امریکہ اور اس کے حامیوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہے تو اس کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کے حکم کے مطابق خود کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار کیا ہے۔ اگر نیتن یاہو آگ سے کھیلنا چاہتے ہیں تو ہم نے اس حوالے سے پوری طرح تیاری کر رکھی ہے۔

ٹیگس