Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • آپریشن وعدہ صادق دو کی کامیابی پر سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر کی قدردانی، رہبر انقلاب اسلامی نے نشان فتح عطا کیا

ایران کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیرعلی حاجی زادہ کو نشان فتح عطا کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی اور سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بریگیڈیئرجنرل حاجی زادہ کو کامیاب وعدہ صادق آپریشن کی بنا پر نشان فتح عطا کیا ہے۔ نشان فتح مجاہدین اسلام کی کامیاب کارروائیوں کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔
یہ نشان، کھجور کے تین پتّوں، خرمشہر کی جامع مسجد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم سے تشکیل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید حسن نصراللہ، شہید جنرل عباس نیلفروشان کے بزدلانہ قتل اور غزہ و لبنان کے بےگناہ بچوں اور عورتوں کے قتل عام پرطویل صبر و تحمل کے بعد آخر کار اپنے دفاع کے جائز حق کو استعمال کرتے ہوئے پہلی اکتو بر کو وعدہ صادق دو کے زیرعنوان کامیاب آپریشن میں صیہونی حکومت پر سیکڑوں میزائلوں کی بارش کردی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلی حملے میں صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس اور سیکورٹی اہداف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس اور آپریشنل تسلط سے صیہونی حکومت پر خوف و وحشت طاری ہے۔

ٹیگس