ایران: اصفہان میں شہید جنرل عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ
بیروت میں سید استقامت سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجی مشیر اعلی شہید جنرل عباس نیلفروشان، عظیم الشان تشییع جنازہ کے بعد اپنے آبائی وطن اصفہان میں سپرد خاک کردیئے گئے
سحرنیوز/ایران: اصفہان کے قدرداں عوام نے آج صبح اصفہان میں سید استقامت شہید حسن نصراللہ کے ساتھی جنرل نیلفروشان کے جلوس جنازہ میں بھرپور شرکت کی۔ شہید استقامت کے جلوس جنازہ کے شرکاء امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد، حسین حسین ہمارا شعار ہے شہادت ہمارے لئے افتخار ہے، ہماری رگوں میں جو خون ہے وہ ہمارے رہبر کے لئے ہے اور لبیک یا خامنہ لبیک یا خامنہ ای کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
شہید استقامت جنرل نیلفروشان کے جلوس جنازہ میں شریک اصفہانی عوام نے دہشتگرد صیہونی حکومت کے جرائم اور امریکہ کی جانب سے ان جرائم کی حمایت کی شدید مذمت کی اور استقامتی محاذ اور لبنان و فلسطین کے مظلوم عوام کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ شہید نیلفروشان کی منگل کو تہران و قم میں بدھ کو مشہد میں اور اس سے قبل نجف و کربلا میں بھی تشییع جنازہ انجام پائی تھی جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔