Oct ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران میں ایونس بحری مشقیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے پہلے سمندری علاقے میں مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ملکوں اور مبصر ملکوں کے بیڑوں اور مانیٹروں کے استقبال کی تقرب کا انعقاد کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب کا انعقاد ایران کی بحری اور فضائی یونٹوں اور ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ کی جانب سے کیا گیا۔ اس تقریب میں روسی بیڑے اور عمان کے بیڑے کا ایران کی بحری اور فضائی یونٹوں اور ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ کی جانب سے استقبال کیا گیا اور یہ بیڑے اسلامی جمہوریہ ایران کے آبی علاقے میں داخل ہوئے۔
اسی طرح مشترکہ میرین دو ہزار چوبیس فوجی مشقوں کے مبصر ملکوں کی حیثیت سے سعودی عرب، تھائی لینڈ، پاکستان، قطر، عمان، بنگلہ دیش، اور ہندوستان کے نمائندے ایران کے بندرعباس ایرپورٹ پہنچے اور ان کا وہاں استقبال کیا گيا۔

ٹیگس