Oct ۲۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • انقرہ میں دہشتگردی، ایران کی جانب سے مذمت

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے انقرہ میں فضائی اور دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر دوست و پڑوسی ملک ترکیہ کی حکومت، عوام اور اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تمام ملکوں اور خاصطور سے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون کے لئے ایران کی آمادگی پر تاکید کی۔
ترکیہ کی وزارت داخلہ نے کل انقرہ میں فضائی اور دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملہ ہونے کی خبر دی تھی جس میں تین افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے تھے ترکیہ کی سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔

ٹیگس