Nov ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے دفاع پر زور، جنیوا میں ایران کے نمائندے

جنیوا میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع سے ہرگز دریغ نہیں کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: جنیوا میں ایران کے مستقل نمائندے علی بحرینی نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے ارکان سے خطاب میں صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایران کی جانب سے تخفیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے ارکان اور عالمی برادری سے درخواست کی گئی کہ وہ صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس غاصب حکومت کو جرائم کے خاتمے پر مجبور کرنے کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات عمل میں لائے۔
ایرانی مندوب نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ خطے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نسل کشی اور جنگی جارحیت کا ارتکاب ظاہر کرتا ہے کہ اس غاصب حکومت کے پاس جوہری اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

ٹیگس