تیرہ آبان کی تاریخ سامراج کے خلاف جدوجہد کا دن
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i438459-تیرہ_آبان_کی_تاریخ_سامراج_کے_خلاف_جدوجہد_کا_دن
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا آج 3 نومبر کو عالمی استکبار کے خلاف "هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے گی۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۲ Asia/Tehran
  • تیرہ آبان کی تاریخ سامراج کے خلاف جدوجہد کا دن

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا آج 3 نومبر کو عالمی استکبار کے خلاف "هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے گی۔

سحرنیوز/ایران: 13 آبان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسی طرح عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کے اظہار کیلئے ایرانی عوام آج یوم اللہ کے موقع پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی، شہداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عہد کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے (جاسوسی کے اڈے) پر قبضہ کیا تھا۔ ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج  سے مقابلے کے قومی دن  کے طور پر مناتے ہیں اور ہر سال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں۔