Nov ۱۵, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • رافائل گروسی نے ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کا کیا دورہ

آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنے دورہ ایران میں فردو اور نطنز ایٹمی مراکز کا دورہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ نے یہ دورہ، ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ، ایران کے وزیر خارجہ اور صدر مملکت سے ملاقات کے بعد آج جمعے کو کیا۔ ان کے اس دورے میں متعلقہ مختلف ایرانی حکام نے ہمراہی کی۔ آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا کہ ان کا یہ دورہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل کے بارے میں تصویر بنانے میں ان کو کافی مدد فراہم کرے گا۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی

واضح رہے کہ رافائل گروسی نے تہران اور ایرانی ایٹمی مراکز کا یہ دورہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی ٹرائیکا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ تہران اور اس دورے کے نتائج پر کوئی توجہ دیئے بغیر، بورڈ آف گورنرس کو سیاسی بدلہ لینے کے مرکز میں تبدیل کرکے ایران کے خلاف نئی قرار داد پاس کروانے کی کوشش کررہا ہے۔

 

ٹیگس