ایران اور شام کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر تاکید
ایران کے وزیر دفاع نے آج اتوار کو شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد نے ملاقات کی اور خطے کے دفاعی اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں بشار اسد نے خطے میں دفاعی اور سلامتی کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کو ختم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس ملاقات میں شام کے صدر نے تاکید کی کہ دہشت گردی کا خاتمہ علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ دنیا کے تمام لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔
بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے اسی طرح آج اتوار کی صبح، شام کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل علی عباس اور شامی فوج کی مسلح افواج کے جوائنٹ جنرل اسٹاف کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالکریم محمود ابراہیم سے ملاقات اور گفتگو کی۔