Dec ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • تہران میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازہ، فضا سوگوار

معراج شہداء کے احاطے میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر شہدائے گمنام کے دن کی مناسبت سے آج دفاع مقدس کے 300 شہدائے گمنام کی ملک بھر میں تشییع جنازہ کی گئی۔

ان شہداء میں سے 200 کی ملک کے مختلف شہروں میں جب کہ 100 شہیدوں کی تہران میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں تشییع جنازہ ہوئی۔

ان گمنام شہیدوں کی اوسط عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں، شہداء کو اپنے آبائی شہروں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

معراج شہداء کے احاطے میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔

شہداء کی تشییع جنازہ میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر، تہران کے میئر سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

عوام نے شہداء کے جسد ہائے خاکی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ الوداع کہا۔

ٹیگس