دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر مسلح افراد کا حملہ
Dec ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
عرب ابلاغیاتی ذرائع نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر مسلح افراد کے حملے کی خبر دی ہے
سحرنیوز/ایران: عرب ذرائع نے اتوار کو بشار اسد کی حکومت کے سقوط اور دمشق پر مسلح افراد کا تسلط قائم ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر حملے کی فوٹیج نشر کی ہیں ۔
العربی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مسلح افراد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آج اتوار کی صبح شامی فوج کی ہائی کمان نے بشار اسد کی حکومت کے سقوط کرجانے کا اعلان کیا تھا۔
شامی فوج کا یہ بیان اتوار کی صبح دمشق پر مسلح گروہوں کا مکمل قبضہ ہوجانے اور بشار اسد کے شام سے نکل جانے کی خبر نشر ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔